ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے علاقے میں اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کے لئے سلفیوں کی سرگرمیوں کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے تھران کی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے ساتھ ملاقات میں علاقے میں عوامی انقلابات کی سرنوشت کو متاثر کرنے کے لئے عالم اسلام میں انتہا پسند گروہوں کی قابل مذمت اور قبیح سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند سلفیوں نے اسلامی بیداری کے نتیجے میں رونما ہونے والے عوامی انقلابات کو نیلام کردیا ہے۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے اعتدال پسندی کو تمام اسلامی ملکوں میں سیاسی و نظریاتی سلسلوں کی دائمی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اخوان المسلمین پوری تاریخ میں اعتدال کی علامت تھی لیکن اخوان المسلمین انتہا پسند سلفیوں کے راستے پر چل پڑی اور عظیم عوامی طاقت کو ہاتھوں سے گنوا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486299
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے علاقے میں اسلامی بیداری کو منحرف کرنے کے لئے سلفیوں کی سرگرمیوں کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔